آپ بھلے جیسا اچھا،  معیاری اور اصلاحی ادب تخلیق کریں، اگر اُسے شائع فیس بُک پر کر رہے ہیں تو آپ بے سود کام کر رہے ہیں۔ فیس بک میرے نزدیک ایک اندھیرا کنواں ہے جس میں علم کو بُرد کیا جا رہا ہے۔ بلاگ ایک بہترین پلیٹ فارم تھا نجانے کیوں کئی دوست اسے بھلا بیٹھے۔ میں آج سے یہاں پر آپ کی خدمت میں اپنے  چند ایسے فیس بک سٹیٹس پوسٹ کیا کرونگا جو وہاں فیس بک پر ہزاروں بار شیئر ہوئے اور سینکڑوں پیچز کی زینت بنے۔ اگر آپ کو یہ سب کچھ کہیں پڑھا پڑھا سا لگے تو حسن ظن رکھیئے گا کہ میں یہاں پر صرف اپنا لکھا ہوا مواد ہی شائع کرونگا۔ آپ نے اگر یہ سب کچھ پہلے کہیں دیکھا یا پڑھا تھا تو سمجھیئے کہ مسروقہ تھا۔